کورونا پر سیاست نہ کرنیکی اپیل
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کرائسس میں سیاست نہ کرنے کی بھی اپیل کردی۔
وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ دو تین ہفتوں سے کورونا پر سیاست ہورہی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ایک طبقہ چاہتاہےکہ کورونا سےزیادہ لوگ مریں تاکہ سیاست کرسکیں۔ ہماری کاوشوں کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کچھ روز قبل پڑھا تھا کہ کراچی میں زیادہ اموات ہورہی ہیں، یہ غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ وہ کونسی بیوقوف گورنمنٹ ہوگی جو کوروناکےبارےمیں چھپائےگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلےپڑھا کراچی میں زیادہ لاشیں آرہی ہیں، یہ غیرذمہ دارانہ بیان ہے،تحقیق کےبغیربتادیاگیا، وہ کونسی بیوقوف گورنمنٹ ہوگی جوحقائق چھپائے گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.